ابنا: قاہرہ میں اپیل کورٹ کے جج مدحت ادریس نے اس تبدیلی کی وجہ کی طرف کوئی اشارہ نہیں کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پیر کے روز مشرقی قاہرہ میں ایک پولیس اکیڈمی میں مقدمے کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔
آخری مرحلے میں یہ تبدیلی اس وقت کی گئی جب مرسی کے حامیوں نے مقدمے کی سماعت کے مقام کے نزدیک ایک بڑی ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا۔
فوجی بغاوت کے بعد معزول کیے گئے مصر کے سابق صدر محمد مرسی پر دسمبر کے مہینے میں ایوان صدر کے باہر تشدد بھڑکانے اور قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل مرسی کے بیٹے اسامہ مرسی نے کہا تھا کہ ان کے اہل خانہ سماعت کے دوران حاضر نہیں ہوں گے اس لیے کہ وہ اس کارروائی کو غیر قانونی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کا اغوا کیا گیا ہے اور انہیں یرغمال بنا کر رکھا جا رہا ہے۔
.......
/169